ٹنڈوآدم،اشیاخورونوش کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ ،مختار کار کے چھاپے وجرمانے

228

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت )ٹنڈوآدم میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ ، مختارکار ٹنڈوآدم کے متعدد دکانوں پر چھاپے و جرمانہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں مختلف علاقوں میں گلی و محلوں میں قائم مرچنٹ دکانداروں نے آٹا ، دالیں ، چاول ، گھی ، آئل، چینی ،اور روز مرہ کی ضروریات زندگی کی اشیا میں من مانا اضافہ کردیا گیا سول سائٹی ، سماجی تنظیموں اور شہریوں نے حکام بالا سے دکانداروں کے خلاف فل الفور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سماجی تنظیموں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکام بالا کی جانب سے لاک ڈاؤن تو کردیا گیا ہے پر دکاندار وں کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے۔ دکانداروں کی جانب سے من مانا اضافہ شہریوں کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے اگر اشیا خورو نوش کی قیمتوں میں اضافے کو روکا نہیں گیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے ۔سماجی تنظیموں کے رہنما ؤں نے اسسٹنٹ کمشنر مختار کار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب مختار نبی بخش سولنگی نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مہنگی اشیا فروخت کرنے والے دکانداروں پرہزاروں روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔