کورونا وائرس کے مریضوں کیساتھ سیلفی پر6 سرکاری ملازمین معطل

315

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے قرنطینہ سینٹر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ سیلفی لینے پر6 سرکاری ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستان کے شہر سکھر میں واقع حکومت سندھ کے قرنطینہ سینٹر میں کورونا وائرس کے399 مریض موجود ہیں جہاں6 سرکاری ملازمین نے ان میں سے چند مریضوں کے ساتھ تصاویر بنائیں اور سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیں۔ اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر تصاویر کے وائرل ہونے پر معاملے کی سنگینی کا احساس ہوا اور ان6 ملازمین کو غفلت برتنے اور لوگوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔