نیب کے دفتری اوقات کار تبدیل اور عملے میں 50فیصد کمی کا فیصلہ

320
اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ وڈیو لنک کے ذریعے نیب کے تمام علاقائی دفاتر کے ڈی جیز اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔اجلاس میںکورونا وائرس سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے نیب ہیڈکوارٹرزاور نیب کے تمام علاقائی دفاتر کے حوالے سے جامع حکمت عملی تر تیب دی گئی جس میںکورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے لاک ڈائون کی پابندی کے ساتھ ساتھ معزز احتساب عدالتوں، ہائی کورٹس اور عدالت عظمیٰ میں نیب کے مقدمات میں نیب کے پراسیکیوٹرز کی حاضری یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ کوئی مقدمہ عدم پیروی کی وجہ سے خارج نہ ہو۔ اجلاس میں نیب ہیڈکوارٹرز اور نیب کے تمام علاقائی دفاتر میں اوقات میںکمی کرتے ہوئے 9 بجے سے 2 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ نیب ہیڈکوارٹرز اور علاقائی دفاتر میں متعلقہ ڈی جیز اپنے افسران/اہلکاران میں 50 فیصد کمی کریں گے اور 50 سال سے زائد افسران جو شوگر، بلڈ پریشر جیسی بیماریوں میں مبتلا ہیں، کو صرف انتہائی ضروری افسران و اہلکاران کو خصوصی سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے جن افسران/اہلکاران نے فروری اور مارچ 2020ء میں بیرون ملک سفر کیا ہے، ان کی مکمل اسکریننگ کا انتظام کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام خواتین افسران/اہلکاران جو کہ نیب ہیڈکوارٹرز اور علاقائی دفاتر میں تعینات ہیں وہ 5اپریل تک گھر سے کام کریں گی۔ اس کے علاوہ فیصلہ کیا گیا کہ مکمل لاک ڈائون کے علاقوں میں متعلقہ ڈی جیز اپنے اسٹیشنز پر موجو د رہیں گے جبکہ نیب کی تحویل میں تمام افراد کی نہ صرف مکمل اسکریننگ متعلقہ ڈی جیز مستند ڈاکٹروں سے کرائی جائے گی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5اپریل 2020ء تک ایگزیکٹو بورڈ میٹنگز،کھلی کچہریاں اور تمام میٹنگز ملتوی کر دی گئی ہیں اور صرف اور صرف انتہائی اہم اور ضروری نوعیت کے کاموں کے لیے متعلقہ ڈی جیز اپنے ماتحت افسران اور اہلکاروں کو ڈیوٹی کے لیے بلایا جائے گا۔