حماس کا فلسطینی اتھارٹی سے غزہ پرعائد پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

126

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی اتھارٹی سے غزہ کے علاقے پرعائد معاشی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔ حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد غزہ کے عوام پر معاشی پابندیاں برقرا رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ ہم رام اللہ اتھارٹی سے ایک بار پھر غزہ کے 20لاکھ عوام پرعائد کی جانے والی پابندیاں فوراً اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہمیں قومی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ پوری قوم کو کورونا سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔