جرمنی میں پولیس کے چھا پے انسانی باقیات اور ہتھیار برآمد

108

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن حکام نے ریاست برانڈن برگ میں کارروائی کرتے ہوئے ہتھیار برآمد کرلیے۔ مشرقی ریاست میں چھاپے کے دوران اسلحہ بارود کے ساتھ انسانی ہڈیاں بھی برآمد ہوئیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلحہ کی غیر قانونی تجارت میں ملوث بین الاقوامی گروہوں کے خلاف کارروائی کے دوران نازی نظریات پھیلانے والا لٹریچر، بندوقیں اور دوسری عالمی جنگ میں استعمال ہونے والی رائفلیں قبضے میں لی گئیں۔ جرمن داخلہ حکام کا کہنا تھا کہ چھاپوں میں مختلف انواع کے 3ہتھیار قبضے میں لیے گئے۔ اس دوران کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا،تاہم حکام نے اس کی تفصیلات عام نہیں کیں۔