اٹلی نے تیونس کے طبی الکحل بردار جہاز پر قبضہ کرلیا

131

تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) اطالوی حکام نے تیونس سے طبی الکحل لے جانے والے جہاز پر قبضہ کرلیا۔ تیونس کے وزیر تجارت محمد موسیلینی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قبضے میں لیے گئے جہاز پر طبی الکحل لے جایا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل چین سے اٹلی ماسک لے جانے والے جہاز پر چیکیا نے قبضہ کیا تھا اور حالیہ واقعہ بھی اس سے ملتا جلتا ہے۔ وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ تمام یورپی ممالک کورونا وائرس کے باعث ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور وہ اس سلسلے میں طبی سامان چوری کرنے سے بھی نہیں دریغ نہیں کررہے۔ تیونس حکومت نے پہلے ہی چین سے طبی سازو سامان آنے کا اعلان کررکھا تھا،تاہم وزارت تجارت کے بیان میں جہاز کے چینی ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔