ترکی میں کرد علاحدگی پسندوں کے حامی 5 میئرفارغ

116

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک حکومت نے کُرد علاحدگی پسندوں کی حمایت کرنے والے 5شہروں کے میئروں کو برطرف کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق سبکدوش کیے گئے افراد کی جگہ فوری طور پر صدر رجب طیب اردوان کے حکم پر نئے میئر تعینات کردیے گئے ہیں۔ برطرف کیے جانے والے میئروں محمد دمیر، ناشدہ طوبراک، مصطفی عقل، طارق مرجان اوراحمد کایا پر الزام تھا کہ ان کا تعلق کُردوں کی حامی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔انہوں نے گزشتہ برس مارچ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔