نائیجیریا میں گھات لگا کر حملہ 70 فوجی مارے گئے

108

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا میں ایک حملے میں 70 فوجی مارے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق منگل کے روز نائیجیریا کی فوج نے بتایا کہ ملک کے شمال مشرق میں ایک فوجی قافلے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔ اے ایف پی کے مطابق ریاست بورنو کے گاؤں غورجی کے قریب مسلح افراد نے فوجی قافلے پر بم اور مشین گنوں سے گولیاں برسائیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق حملے میں کئی فوجی زخمی بھی ہوئے۔