ایران کے قریب امارات اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقیں ختم

101

ابوظبی؍ واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے قریب متحدہ عرب امارات اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقیں ختم ہوگئیں۔ نیٹیو فیوری 20 نامی مشقوں میں دونوں ممالک کی فوج نے شرکت کی۔ مشقوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فوجی شعبے میں تعاون اور تجربات کا تبادلہ کیا گیا۔ مشقوںسے متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان تزویراتی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔ مشترکہ مشقیں خطے میں سیاسی و عسکری بحران سے نمٹنے اور ممالک کی سلامتی و استحکام میں معاون ثابت ہوں گی۔