شام میں روسی وزیر دفاع کی بشار الاسد سے ملاقات

108

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو شام پہنچ گئے، جہاں انہوں نے وہاں کے آمر بشار الاسد سے ملاقات کی۔ شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دمشق میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے شام کے مختلف محاذوں پر مزاحمت کاروں کی کارروائیوں اور ترکی کے ساتھ سرحدی تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر بشار الاسد نے سرگئی شویگو کو شام میں تیل کے ذخائر سے امریکا کے تیل چوری کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤںنے امریکا کے خلاف متفقہ لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔