منبع امن آپریشن: ترک کارروائیوں میں 9 عسکریت پسند مارے گئے

151

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک فوج نے شام میں کُرد عسکریت پسندوں کے خلاف جاری منبع امن آپریشن کے دوران9جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔ تُرک وزارت دفاع کے مطابق علاحدگی پسند تنظیم ’وائی جی پی ‘اور ’ پی کے کے ‘ کے 6جنگجوؤں نے ممنوع علاقے میں کارروائی کی کوشش کی ،جسے تُرک فوج نے ناکام بنادیااور تمام حملہ آورں کو ہلاک کردیا گیا۔ دوسری جانب ترک فوج کے علاقے بتلیس میں فضائی کارروائی میں بھی ’پی کے کے ‘کے 3 عسکریت پسند مارے گئے۔ حکام کے مطابق ملک بھر میں جاری دہشت گری کے خلاف آپریشن کے تحت خصوصی ٹیم نے کارروائی کی۔