احتیاطی تدابیر اپناکر ہی کورونا سے بچا جا سکتا ہے ،وقاص علی

377

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمناسٹک کوچ اور ایشین چیئر لیڈرچمپئن وقاص علی خان نے کہا ہے کہ دین اسلام خودکو محفوظ رکھنے اوردوسروں کو محفوظ بنانے کا حکم دیتا ہے لہٰذا کھلاڑیوں سمیت عوام جان لیوا کوروناوائرس سے محفوظ رہنے کیلئے حکومت کی طرف سے بتائی جانے والی احتیاطی تدابیر اپنائیں ۔گزشتہ روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری انسانیت امتحان سے دوچار ہے موجودہ حالات میں انسانوں کو اللہ تعالیٰ کی جانب رجوع کرنا چاہیے،کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہونے کی بجائے احتیاطی تدابیراپنا کرہی کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے لہٰذاگھر میں قرآن پاک کی تلاوت کریں،کسی سے بھی مصافحہ نہ کریں ،منہ پر ماسک پہنیں،اجتماعات سے دور رہیں، چھینکتے و کھانستے وقت ٹشو پیپر استعمال کریں ،صفائی کا خاص خیال رکھیں اور بار بار اپنے ہاتھ صابن سے دھوئیں ،اپنے چہرے کو چھونے سے پہلے اپنے ہاتھ اچھی طرح دھولیں،کورونا وائرس سے بچائو کاواحد حل احتیاط ہے صحت ہے تو سب کچھ ہے ، کیونکہ میں محفوظ تو پاکستان محفوظ ہے ۔ جمناسٹک کوچ اور ایشین چیئر لیڈرچمپئن وقاص علی خان نے کہا کہ حکومت نے کھلاڑیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاںمعطل کی ہیں البتہ کھلاڑی اپنی فزیکل فٹنس برقرار رکھنے کیلئے انفرادی طورپر ٹریننگ جاری رکھ سکتے ہیںکیونکہ جب تک کھلاڑیوں کی فٹنس اعلیٰ معیار کی نہیں ہو گی ان کے کھیل میں تسلسل جاری نہیں رہ سکے گا۔