اغوابرائے تاوان کے مجرموں کی سزا میں کمی

130

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے اغوا برائے تاؤان کا الزام میں سزا پانے والے مجرم قاری امین الحق اور فضل الرحمان کی سزا کم کردی ،عدالت نے مجرموں کی عمر قید کی سزا کو 7 سال میں تبدیل کردیا ، انسداد دہشتگردی عدالت نے شہری کو اغوا کرنے جرم میں مجرمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی ،پولیس کے مطابق مجرم قاری امین الحق اور فضل الرحمان نے 2010 میں شہری کواغوا کر کے 2 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا ، مجرموں کے خلاف مقدمہ تھانہ پیرآباد میں درج ہے۔