کورونا کے پیش نظر پولیس ایمرجنسی ریسپانس اینڈ کرائسز مینجمنٹ سینٹر قائم

199

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر میں پولیس ایمرجنسی ریسپانس اینڈ کرائسز مینجمنٹ سینٹرکا قیام عمل میں آگیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی دنیا میں تباہ کاریوں کے پیش نظر حکومت سندھ کے اقدامات اور ہدایات کی روشنی میں کراچی پولیس نے پولیس ایمرجنسی ریسپانس اینڈ کرائسز مینجمنٹ سینٹر قائم کر دیا ہے، یہ سینٹر ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں 3 شفٹوں میں 24 گھنٹے کام کرے گا، ہر شفٹ کی نگرانی ایک ڈی ایس پی کرے گا،اس سینٹر کا مقصد ڈسٹرکٹ اور ہیلتھ مینجمنٹ میں حکومت سندھ کی مدد کرنا ہے ا ور حکومت کے اس سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات پر عمل کرانا ہے،یہ سینٹر دیگر ایمرجنسی سروسز سے بھی رابطے میں رہے گا اور ان مشکل حالات میں عوام کی صحت اور سلامتی کے لیے ان کی رہنمائی کرے گا، اس کے علاوہ کراؤ ڈ مینجمنٹ کے لیے5 بڑے اسپتالوں پر ایس ایس یو کے جوان تعینات کیے گئے ہیں جو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اسپتال پر موجود رہیں گے،یہ سینٹر کمشنر کراچی آفس، پی ڈی ایم اے اور آئی جی آفس سے منسلک ہے اس کی افادیت بڑھانے کے لیے اسے مددگار 15 کال سینٹر اور اور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے بھی منسلک کیا گیا ہے،یہ روزانہ کی بنیاد پر پولیس کی کی تعیناتی، موجودہ حالات اور دیگر متعلقہ اطلاعات سے افسران اور اور دیگر متعلقہ اداروں کو باخبر رکھے گا،لاک ڈاؤ ن کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پولیس سیکورٹی اینڈ ایمر جنسی سروسز ڈویژن نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں محدود رہیں اور اشد ضرورت کے تحت ہی گھروں سے باہر نکلیں تاکہ صوبہ با الخصوص کراچی کے شہریوں کو کورونا وائرس کے اثرات سے محفوظ رکھا جائے،سندھ پولیس لاک ڈاؤ ن کے دوران عوام تمام یوٹیلیٹی سروسز کے لیے ایمرجنسی رسپانس اینڈ کرائسز مینجمنٹ سینٹر سے مندر جہ ذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں ،کسی بھی ہنگامی حالات میں عوام درج ذیل نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں،ایمرجنسی ریسپانس اینڈ کرائسز مینجمنٹ سینٹر021-99244645 ،ایڈیشنل آئی جی کراچی(Covid-19) مانیٹرنگ سیل: 021-99225327 اسکے علاوہ پولیس ایمرجنسی نمبر15پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔