گلشن معمار ضلع شمالی کے تحت غربامیں راشن تقسیم

275

کراچی (پ ر)امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے کہا ہے اس وقت190ممالک میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے۔وقت کا تقا ضا ہے کہ ہم مکمل طور پر احتیاط کریں تاکہ اسکے پھیلائو کو روکا جا سکے۔ہمارا اخلاقی دینی اور قانونی فرض ہے کہ ہم حکومت وقت کے احکامات پر عمل کر تے ہوئے گھروں میں رہیں ،اپنے اور اہل خانہ کو تحفظ فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی گلشن معمارضلع شمالی کے تحت راشن تقسیم کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت افراد کی بھی ضرورت ہے کہ ہم ڈیلی ویجز کام کرنے والوں کا خیال کریں۔معاشرے کے بے سہارا لوگوں کیلیے راشن اور نقد عطیات الخدمت جماعت اسلامی کودیں۔ تاکہ وہ لاکھوں لوگ جو بے سہارا ہیں ان تک راشن کی تر سیل ممکن بنائیں۔ گلشن معمار جماعت اسلامی کا نظم اور الخدمت کے رضاکار قابل مبارک باد کے مستحق ہیں جنھوں نے فوری طور پر راشن کا اہتمام کیا۔