اہلکاروں نے سرکاری و نجی ملازمین کی گاڑیوں کو روک لیا

49

کراچی(صباح نیوز)قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے منگل کی شام ڈیوٹی سے واپس آنے والے پورٹ قاسم اور دیگر سرکاری ونجی ملازمین کی سرکاری اور کنٹریکٹ کی گاڑیوں کو قائدآباد مرغی خانہ ،ڈرگ روڑ بلوچ کالونی پر روک دیا۔ اس موقع پر ملازمین نے اہلکاروں کو لاک ڈائون سے استثنا کا نوٹیفکیشن بھی دکھایا تاہم اہلکاروں نے نوٹیفکیشن تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ اس موقع پر سیکڑوں افراد گاڑیوں سے نیچے اتر آئے اہلکاروں سے تکرارکی جس کے بعد اہلکاروں نے سرکاری ملازمین پر مبینہ طور پر لاٹھی چارج کیا اور گاڑیوں کو واپس موڑنے کے احکامات دیے جس کے بعد پورٹ قاسم کے ملازمین کی درجنوں گاڑیاں واپس کورنگی کے راستے روانہ ہو گئیں۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی اور پورٹ قاسم اتھارٹی کی انتظامیہ کی مداخلت پر ان ملازمین کی گاڑیوں کو آنے کی اجازت دے دی گئی۔