کلری: کمسن چچا زادبہن کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کا ریمانڈ

81

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کلرکلری پولیس نے چچازاد کمسن بہن کو جبری زیادتی کا نشانہ بنانے والے سفاک درندے کا تیسرے بار ریمانڈ حاصل کر لیا ، واضح رہے کہ 13 مارچ کو لیاری کے علاقے کلری تھانے کی حدود میں واقع مکان نمبر 351 گلی نمبر 3 دریا آباد کے رہائشی بینک ملازم محبوب خان نے تھانے آ کر ایس ایچ او انسپکٹر ذوالفقار باجوہ کو بتایا کہ اس کی 4 سالہ کمسن بیٹی مریم گل میرے بھائی کے گھر میں تھی، میری بھابھی ساجدہ نے بتایا کہ بچی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے اسی دوران بچی میم کو گارڈن میں واقع نجی اسپتال لے کر گئے، ڈاکٹروں نے بچی کو اسپتال میں داخل کرلیا اور طبعی معائنے کے بعد بتایا کہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے ،بعد ازاں بچی نے بتایا کہ اس کی چچی اہل خانہ کے ہمراہ بازار گئی تھی، وہ اپنے چچا زاد بھائی زین ولد اسلم کے ہمراہ گھر میں تھی ،اسی دوران زین نے اسے جبری زیادتی کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دے گا۔مذکورہ تفصیلات سے آگاہی کے بعد ایس ایچ او ذوالفقار باجوہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم زین ولد اسلم کے خلاف 18 مارچ کو مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ، شعبہ تفتیش نے ملزم کا میڈیکل معائنہ کیا اور رپورٹ کے مطابق جنسی زیادتی ہوئی ہے ، جبکہ گرفتار ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے ، پولیس نے 24 مارچ کو ساؤ تھ جوڈیشنل مجسٹریٹ سے ملزم کا تیسرا ریمانڈ حاصل کرلیا۔