گورنر عمران اسماعیل کا ٹیسٹ منفی نکلا

195

کراچی(صباح نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد انہوں نے بدھ سے دفتری امور انجام دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی وزیر سعید غنی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد گزشتہ روز 24 گھنٹہ قرنطینہ میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔