کورنگی الخدمت کے تحت غربا میں کھاناتقسیم

168

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی علاقہ کورنگی شرقی حلقہ زمان ٹائون کے تحت کورونا وائرس کے سلسلے میں ہونے والے لاک ڈائون میں غریب اور روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے افراد کے لیے الخدمت باورچی خانہ کا قیام عمل میں آیا ہے ۔اس سلسلے میں منگل کے روز الخدمت باورچی خانہ میں تقریباً 240افرادکے لیے کھانا تیار کیا گیا اور مستحق اور غریب لوگوں میں یہ کھانا ناظم علاقہ کورنگی شرقی جلال خان کی سربراہی میں تقسیم کیا گیا ۔علاقے کی عوام نے بھی جماعت اسلامی اور الخدمت کے کارکنان کی اس کائوش کی تعریف کی ہے اور اسے غریب اور مستحق افراد کی عملی خدمت قرار دیا ہے الخدمت باورچی خانہ میں روزانہ کی بنیاد پر مخیر حضرات کے تعاون سے غریب اور مستحق افراد کیلئے کھانا پکاکر تقسیم کیا جائے گا۔