الخدمت رضاکاروں نے مستحقین میں راشن،کچی آباد یوں میں کھانا تقسیم کیا

937
الخدمت کراچی کے رضا کار مزدوروں اور مستحق افراد میں تیار کھانا تقسیم کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورونا وائر س کے باعث شہرمیںالخدمت کے’’ شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ‘‘کی جانب سے ہنگامی مہم کے سلسلے میںامدادی وریلیف کے کام جاری ہیں ۔الخدمت کی جانب سے شہر کے مختلف اضلا ع میں سیکڑوں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اورمستحق افرادمیں خشک راشن ،ہینڈ واش تقسیم کیا گیا ،جبکہ گڈاپ کو آئسولیشن سینٹر میں بڑی تعداد میں پینے کے پانی کی بوتلیں فراہم کی گئیں۔ ادھر الخدمت کی جانب سے اس کے ر ضاکاروں نے شہر کی مختلف کچی آبادیوں میں محنت کشوں ،یومیہ اجرت پر کام کرنے والے سیکڑوں افراد میں کھانا تقسیم کیا ،جس پر محنت کشوں نے مسرت کا اظہار کیا اور الخد مت سے تشکر کا اظہار کیا ۔دریں اثنا الخدمت کراچی کے ایگز یکٹیوڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت کورونا وائر س کے پھیلاؤ کو روکنے اور لوگوں کو ریلیف پہنچانے کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے ،اس کے لیے الخدمت کے رضاکار میدان عمل میں ہیں ۔