کورونا وائرس: ملک میں 19 مریض صحت یاب ہوگئے؛ بہتری کا عمل جاری ہے: این ڈی ایم اے

618

کراچی (رپورٹ: محمد انور) نیشنل مینجمنٹ ڈیزاسٹر اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کی لپٹ میں آئے ہوئے افراد میں سے 19 مکمل صحت مند ہوچکے ہیں ۔ جبکہ متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک ہزار  بتائی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے ذرائع کا دعوٰی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سخت اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوچکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 10 مریض صحت یاب ہوگئے

اسلام آباد میں 16 ، پنجاب 296 سندھ 413 خیبر پختون خوا میں 78 بلوچستان میں 115 آزاد کشمیر میں ایک اور گلگت بلتستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہے۔