کورونا وائرس سے خاتون جاں بحق،متاثرہ افراد کی تعداد 1ہزار سے تجاوز کرگئی

180

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون انتقال کرگئی ہے جس کےبعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1039 ہوگئی ہے۔

کمشنر راولپنڈی کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا خاتون مریض 21 مارچ سے زیرعلاج تھیں اوروہ بیرون ملک سے وطن واپس آئی تھیں۔

اس سے قبل کورونا وائرس سے اب تک خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، گلگت بلتستان، سندھ اور پنجاب میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

دوسری جانب ملک میں آج کورونا وائرس کے اب تک مزید 49 کیسز سامنے آچکے ہیں جس کےبعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ، آج کے روز خیبرپختونخوا سے 39، سندھ سے 3، بلوچستان سے 5، گلگت بلتستان اور اسلام آبادسے ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

مہلک وائرس سے اب تک 20 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 4 کا گلگت بلتستان اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔