کوروناوائرس کی ابتدائی علامات کیا ہیں؟

2127

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کوروناوائرس کی ابتدائی علامات میں

۱) بخار

۲) تھکاوٹ

۳) خشک کھانسی

۴) اور سانس لینے میں دشواری شامل ہے،جب کہ نزلہ، گلے میں خراش ، جسم میں درد اور اسہال بھی  ابتدائی علامتوں میں شامل ہے۔عالمی ادارہ صحت کی تحقیقات کے مطابق ہر6 متاثرہ اشخاص میں سے مریض کی حالت تشویش ناک ہوسکتی ہے۔عمر رسیدہ اور دیگر امراض جیسے بلڈ پریشر،دل کی بیماریوں، اور شوگر وغیرہ میں مبتلا افرادپرکوروناوائرس جلد حملہ آور ہوتا ہے۔

سنگا پور کی وزارتِ صحت نے بھی اس حوالے سے اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی ہے جس میں کوروناوائرس کے شکار افراد میں دن بہ دن ظاہر ہونے والی علامات بتائی گئی ہیں تحقیقاتی رپورٹ میں بتدریجاً رونما ہونے والی علامات کا ذکر کیا گیا ہے ۔

دن 1 تا 3:

            ابتدائی تین دنوں میں ظاہر ہونے والی علامات فلو اور ٹھنڈ لگنے کی طرح  ہوگی۔مریض کو بخار چڑھنا شروع ہوگااور ہلکا سا گلے میں درد ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی ہوسکتا۔ جن کی قوتِ مدافعت کمزور ہوگی ان کو اسہال اور متلی کی بھی شکایت ہوسکتی ہے۔ کوروناوائرس مرض کے اوائل دنوں میں مریض کیلئے پرہیزی کھانے کی ہدایات ضروری نہیں۔

دن 4:

            گلے کے درد میں مزید اضافہ ہوگا، بات کرتے وقت مریض کو تکلیف کا احساس ہوگا۔ جسم کا درجہ حرارت 97.7تک رہے گا۔مریض کو کھانے یا پینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ان کے علاوہ دیگر علامات میں سر درد اور اسہال بھی شامل ہیں۔

دن 5:

            پانچویں دن میں مریض کی حالت مزید بگڑنا شروع ہوجائے گی۔ گلے میں شدید درد ہوگا۔ کھانے یا پینے کے دوران گلے کی تکلیف کا اور زیادہ احساس ہوگا۔آواز میں بھاری پن واضح ہوجائے گا۔جسم کو یا جسم کے کسی بھی اعضاءکو حرکت دینے پر درد ہوگا۔جوڑوں کے درد کے ساتھ ساتھ مریض جسم میں تھکاوٹ کو شدت کے ساتھ محسوس کرے گا۔

دن 6:

            جسم کا درجہ حرارت 98.6 تک ہوجائے گا۔تکلیف دہ گلے کے ساتھ ساتھ خشک کھانسی آنا بھی شروع ہوجائے گی۔نوالہ نگلنے اور بات کرنے میں بھی مریض گلے میں درد محسوس کرے گا۔ تھکاوٹ اور متلی کا شدت کے ساتھ احساس ہوگا۔ کچھ مریض چھٹے دن میں ہی سانس لینے میں دشواری کی شکایت کرسکتے ہیں۔گھٹنوں میں درد ،ہاتھوں کی انگلیوں تک سرایت کرجائے گا۔متلی اور اسہال میں شدت آجائے گی۔

دن 7:

            بخار 100.4 تک پہنچ جائے گا۔ لگاتار بلغمی کھانسی آئے گی۔بدترین اعصابی درد، سر درد، اسہال ہوگا اور متلی کی جگہ اُلٹی آنا شروع ہوجائے گی۔

دن8:

            مریض کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہوگا۔سینہ بھاری ہوگا۔ کھانسی، سر درد اور جوڑوں میں درد کی صورتحال بدترین شکل اختیار کرلے گی۔بخارکا درجہ حرارت 100ڈگری سے اوپر چلا جائے گا۔

دن9:

            اوپر دی گئیں علامات اپنی تمام تر شدت کے ساتھ ظاہر ہوجائیں گی۔

اگر آ پ اپنے اندر کسی بھی علامات میں سے ایک کاخدشہ محسوس کریں تو فوراً حفظان صحت کے عملے کو آگاہ کریں۔ واضح رہے کہ کوروناوائرس کی چونکنا کرنے والی علامات سانس میں دشواری محسوس کرنا، سینے میں درد، ہونٹوں اور چہرے کا نیلا پن ہے۔