دھابیجی،پولیس ،رینجرز اور پاک فوج کا قومی شاہراہ پر فلیگ مارچ

126

دھابیجی(نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر دھابیجی سمیت ضلع بھر میں لاک ڈاؤن،لوگ گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے۔پولیس،رینجرز اور آرمی کے جوانوں کا قومی شاہراہ پر فلیگ مارچ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے احکامات پر دھابیجی سمیت ٹھٹھہ ضلع میں مکمل لاک ڈاؤن رہا۔پولیس رینجرز اور آرمی کے جوانوں کا ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کے ہمراہ ٹھٹھہ سے گھگھر پھاٹک تک قومی شاہراہ پر فلیک مارچ کیا۔اس دوران علاقے میں تمام کاروباری مراکز بند رہے۔لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے ضلع بھر میں درجنوں افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔لاک ڈاؤن کے باعث یومیہ اجرت پر مزدوری کرنے والے سیکڑوں مزدو بے روزگار ہوگئے جس کے باعث ان کے گھروں میں فاقے پڑ گئے ہیں۔پولیس کی جانب سے شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کے لیے علاقے کی گلی محلوں میں گشت جاری ہے۔