اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید کمی کردی

476

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید ڈیڑھ فیصد کمی کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 150 بیسز پوائنٹس کم کرتے ہوئے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کردی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 7 مارچ 2020ء کواسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 12.50 مقرر کردی تھی۔اسٹیٹ بینک نے 75 بیسز پوائنٹس میں کمی کی تھی جس کے تحت شرح سود 13.25 سے 12.50 فیصد کردی گئی تھی۔

اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسپتالوں کو 3 فیصد شرح سود پر قرضے دیے جائیں گے۔’

اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہا تھا کہ نئی مانیٹری پالیسی سے آئندہ دو ماہ کے لیے مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔خام تیل کی گرتی قیمتوں سے پیٹرولیم مصنوعات بھی سستی ہوں گی۔