ملک بھر میں ٹرین سروس بھی بند

472

کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینیں بند کردیں۔

وزارت ریلوے نے ٹرین آپریشن بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق آج  ٹرین سروس آج شب 12 بجے سے 31 مارچ تک معطل رہے گی۔

قبل ازیں وزیر ریلوے  شیخ رشید نے کہا تھا کہ آج ہوسکتا ہے ریلوے کا آپریشن معطل کردیں، کسی بھی ٹرین کو راستے میں نہیں روک سکتے،، ریلوے کے حوالے سے پنجاب میں نہیں سندھ میں مسائل سامنے آرہے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم کو سفارشات دوں گا کہ ریلوے کیلئے پیکج دیں، ملازمین کو تنخواہیں بھی دینی ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کے لئے وزارت ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ میں انٹرا بس سروس پہلے ہی بند کی جا چکی ہے جب کہ کراچی اور سکھر ایئرپورٹس پر فلائٹس آپریشن معطل ہے۔