کورونا وائرس:ملک بھر کے مختلف شہروں میں اذانوں کی گونج

599

ملک بھر کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے خوف سے اذانیں دی جارہی ہیں۔

روالپنڈی کے علمائے کرام نے اللہ تعالی کی رحمت مانگنے کے لیے اذان کی اپیل کی تھی،عوام کی جانب سے کورونا وائرس سے نجات کے لیے اللہ کی مدد حاصل کرنےکے لیے اذانیں دی جارہی ہیں۔

آفات سے بچنے کے لیے روزانہ رات 10بجے مساجد سے اذانیں دی جائیں گی۔

خیال رہے کہ مسلمانوں پراجتماعی طور پر جب بھی کوئی آفت آتی ہے تو اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے تمام گلی محلوں کی مساجد میں اذانیں دی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 956ہوگئی ہے ، جس کی وجہ سے پاکستان میں کل اموات سات ہیں، جبکہ سندھ میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 407ہے ۔