بھارتی وزیراعظم کاملک کولاک ڈاؤن کرنے کااعلان

389

نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نےآج رات12بجےسےپورےبھارت میں لاک ڈاؤن کرنے کااعلان کردیا ہے۔

نریندر مودی نےملک بھر میں 21روزکیلئےلاک ڈاؤن کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص گھر سے باہر نہیں نکلےگا۔

بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کی وباکےباعث عوام کو سماجی روابط میں فاصلہ رکھناہوگا۔

انہوں نے بھارتی شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ گھرسےباہرایک بھی قدم کوروناکوگھرمیں لاسکتاہے، کوروناوائرس کامطلب ہےکوئی بھارتی روڈپرنہ نکلے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نےصحت کےانفرااسٹریکچرکیلئے 15ہزارکروڑروپےکے پیکج کااعلان بھی کیا ہے۔