سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ کو رہا کردیا گیا

491

مقبوضہ کشمیر میں آ رٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے نظر بند  سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو 8ماہ بعد   رہا کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ کو 8 ماہ کی نظر بندی کے بعد رہا کردیا گیا۔ عمر عبداللہ کو دیگر سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ 5 اگست 2019 کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کیا گیا تھا۔

اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ بھارتی جیلوں میں غیر آئینی طور پر قید دیگر سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کو بھی رہا کیا جائے اور آرٹیکل 370 کی منسوخی کو واپس لیکر کشمیر کی سابق حیثیت کو بحال کیا جائے۔

واضح رہے کہ عمر عبداللہ کے والد فارق عبداللہ کو بھی چند روز قبل ہی رہا کیا گیا تھا۔