کورونا وائرس: قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی

332

لاہور: کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی کردیئے۔

پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی کردیئے گئے ہیں ، کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کیلئے نیا شیڈول جلد مرتب کی جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ صورتحال میں کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مکمل سہولتیں میسر نہیں، صوبائی ایسوسی ایشنز کی ٹیموں اور سیکنڈ الیون کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں جبکہ کھلاڑی فٹنس اور ٹریننگ کے حوالے سے کوچز اور ٹرینرز کو آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے۔

یاد رہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہونا تھے۔