کورونا وائرس: کینیا میں پوپ نے ڈیٹول پلادیا،59 افراد ہلاک

1234

کینیا: کورونا وائرس سے بچاؤ کی پیش نظر ڈیٹول پینے والے 59 افراد ہلاک ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق کینیا کے ایک چرچ میں پوپ نے کورونا وائرس سے بچانے کیلئے  اپنے پیروکاروں کو  ڈیٹول کوپلا دیا ۔جس کے بعد درجنوں افراد کی حالت غیر ہوگئی ، ڈیٹول پینے سے 59 افراد ہلاک ہوئے،جبکہ 4 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

کینیاکی پولیس کا کہنا ہے کہ تمام تر افراد کی عقیقدت پوپ کے ساتھ جڑی تھی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پوپ نے انہیں ڈیٹول پینے پر آمادہ کیا ۔ ڈیٹول پینے والوں کی تعداد 63 ہے تاہم ان میں سے 59 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 4 افراد کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ جن کی حالت تشوشناک ہے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سر اٹھانے کے بعد سےمختلف ممالک کے چھوٹے اور پسماندہ علاقوں میں مختلف ٹوٹکے اپنائے جا رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق گرم یاٹھنڈے پانی سے نہا کر وائرس سے نہیں بچا جا سکتا ۔اس  بات میں بھی کوئی حقیقت نہیں کہ کورونا وائرس گرم علاقوں میں نہیں پھیلتا ، ساتھ ہی ساتھ لہسن کا استعمال بھی کرونا سے بچاوٴ نہیں روکتا۔ تاہم لہسن صحت کیلئے مفید ہے ۔

 کورونا وائرس سے بچاوٴ کیلئے صرف صاف رہنے کی ضروری ہے ۔ اپنے ہاتھوں کو بار بار دھو ئیں۔ کورونا وائرس سے صرف احتیاط کرکے ہی بچا جا سکتا ہے۔ وائرس مچھروں او مکھیوں سے بھی نہیں پھیلاتا۔ اپنے منہ اور آنکھوں کو چھونے سے گریز کریں۔