دبئی میں پاکستان قونصل خانہ بند کردیا گیا

132

دبئی (صباح نیوز) دبئی میں پاکستان قونصل خانہ تمام سروس کے لیے بند کردیا گیا، متحدہ عرب امارات میں 2 دن بعد تمام شاپنگ مالز بھی بند کردیے جائیں گے۔ حکام کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صرف ایمرجنسی سروس کے لیے قونصل خانہ کھولا جائے گا جبکہ 24گھنٹے 3سفارتی اہلکار ایمرجنسی صورت حال کے لیے موجود رہیں گے۔