مشکل گھڑی میں پاکستانیوں کے ساتھ ہیںآذربائیجان کے سفیر کا اردو میں پیغام

177

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان میں آذربائیجان کے سفیرمحمد علی علی زادہ نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کی قومی زبان اردو میں ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اس مشکل وقت میں پاکستان سے یکجہتی کے لیے یوم پاکستان کے موقع پر اپنا پہلا اردو میں ریکارڈ کیا گیا پیغام شیئر کیا ۔اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان ڈے پر یہ میرا پہلا وڈیو میسج ہے ۔ وڈیو پیغام کے آغاز میں انہوں نے پاکستان کے عوام کو سلام کیا اور بتایا کہ وہ یوم پاکستان کے خوبصورت موقع کو پاکستانی عوام کے ساتھ منارہے ہیں۔انہوں نے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور آذربائیجان کی طرف سے محبت کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں وہ پاکستانیوں کے ساتھ ہیں ۔