وباء سے نجات کیلیے ہمیں ایک قوم بننے اور متحد ہوکر کام کرنا ہوگا،ندیم قاضی

207

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صدر پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی و نائب صدر شعیب جعفری و دیگر اراکین ڈویژن سے کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلیے حکومتی احکامات کو سہراتے ہوئے کہاکہ اس وباء سے نجات کیلیے ہمیں ایک قوم بننے اور متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔ علاج اور پریشانی سے احتیاط بہتر ہے ۔میڈیکل و حکومت نے اس سلسلے میں جو احتیاط تجویز کی ہیں ہمیں خود بھی اس پر عمل کرنا چاہیے اور دوسر وں کو بھی اس پر آمادہ کرنا چاہیے۔ لاک ڈائون کی صورت میں کم آمدنی اور روزانہ اجرت کمانے والوں کی تکالیف کا احساس کرنا چاہیے اور انکی عزت نفس مجروع نہ ہو۔ اس طرح ہمیں ان کے دروازے پر راشن پہنچانا چاہیے اور ان کا خیال کریں، اپنے فارغ وقت کو عبادات میں گذارنا بہتر عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس پی کے کارکن اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔