سوائے کنٹونمنٹ ایریا کے شہر کے کسی بھی علاقے میں اسپرے نہیں کرایا گیا، شاہد سومرو

311

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) نیو وحدت کالونی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد سومرو نے کہا ہے کہ ایک جانب تو کورنا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے تو دوسری جانب سوائے کنٹونمنٹ ایریا کے شہر کے کسی بھی علاقے میں نہ تو اسپرے کرایا گیا ہے نہ ہی مچھر مار اسپرے کیا جارہا ہے، کسی بھی ٹی ایم او میں میونسپل کمیٹی کے اہلکار دیکھے ہی نہیں گئے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ شہر میں گندگی کے علاوہ آوارہ کتوں کی بہتات ہے جو کہ عوام کے لیے خطرناک بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پورے سندھ میں بلدیہ عملے کو ہائی الرٹ کیا جائے اور گندگی وغلاظت کا خاتمہ کرتے ہوئے اسپرے کرایا جائے۔