سکھر، روہڑی کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ گیا، خاتون سمیت پانچ افراد زخمی

131

سکھر (نمائندہ جسارت) روہڑی کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ گیا، خاتون سمیت پانچ افراد زخمی، زخمیوں کو روہڑی تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا، ایدھی ذرائع کیمطابق روہڑی کے قریب قومی شاہراہ پر دبرتھانے کی حدود میں کنڈی فارم کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ایک رکشہ الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار خاتون مسمات صنم سمیت پانچ افراد نذیر حسین، شہباز، علی رضا اور نواز زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے تعلقہ اسپتال روہڑی لے جایا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی گئی۔