پنگریو، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دو ہوٹل مالکان گرفتار

121

پنگریو (نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچائو کے لیے لاک ڈائون کے اطلاق کے بعد بدین پولیس ضلع بھر میں لاک ڈائون پر عمل کرانے کے لیے مصروفِ عمل ہے چوکی انچارج پھلکارا ASI قادر بخش سہتو مع اسٹاف نے پھلکارا میں دوران گشت کارروائی کر کے ہوٹل مالکان بشیر سٹھیو اور سکندر سٹھیو کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان 144 کی خلاف ورزی کر کے ہوٹل کھول کر لوگوں کو چائے پلا رہے تھے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف تھانہ ماتلی میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔