حیدرآباد ،لاک ڈاؤن کے دوران پولیس تشدد،شہریوں میں اشتعال

369

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد میں لاک ڈاؤن کے پہلے دن پولیس اہلکاروں نے مختلف مقامات پر شاہراہوں، علاقوں میں گھومنے والے نوجوانوں کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا، کئی مقامات پر نوجوانوں کو مرغا بنا کر انہیں سزائیں دیں، جس سے شہریوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں ایس ایس پی حیدر آباد عدیل حسین چانڈیو نے حیدر آباد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں پولیس کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر موجود پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایت دیں۔ انہوں نے پولیس افسران کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں گشت کریں اور غیر متعلقہ افراد کو گھروں میں محدود کردیں کیونکہ صوبائی حکومتیں گزشتہ رات 12 بجے سے سندھ کے دیگر شہروں کی طرح حیدر آباد میں بھی لاک ڈاؤن کردیا ہے۔ حکومت کے ان احکامات پر عملدر آمد کرایا جائے۔