صدر مملکت کا مسلح افواج کے افسروں، جوانوں کیلیے اعزازات کا اعلان

41

راولپنڈی (آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے تینوں مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات کا اعلان کر دیا۔ پاک فوج کے66 افسران اور جوانوں کے لیے تمغہ بسالت اور 39 کو امتیازی اسناد سے نوازا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک افسر اور2 جوانوں کے لیے ستارہ بسالت،66 افسران اور جوانوں کے لیے تمغہ بسالت،23 افسران کے لیے ہلال امتیاز ملٹری،112 کے لیے ستارہ امتیاز اور65 کے لیے آرمی چیف کی امتیازی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے‘137 افسروں اور جوانوں کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان اعزازات کا اعلان صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے کیا گیا، ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں تینوں مسلح افواج کے شہدا کی بڑی تعداد شامل ہے۔