آپ کو کچھ ہو گیا تومیرا کیا ہو گا،یاسین ملک کی بیٹی کاجذباتی پیغام

108

اسلام آباد (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما یاسین ملک کے تادم مرگ بھوک ہڑتال کے اعلان پر ان کی بیٹی رضیہ سلطانہ پریشان ہیں۔ رضیہ سلطانہ نے ان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آئی لو یو پاپا، بھوک ہڑتال نہ کریں، اگر آپ کو کچھ ہو گیا تو میرا کیا ہو گا۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 230 روز سے بھارتی لاک ڈائون جاری ہے جس سے مقبوضہ وادی میں صورتحال انتہائی ابتر ہے، مظلوم کشمیری دنیا کی بے حسی پر ماتم کناں ہیں۔