یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے، یکجا ہو کر کورونا کا مقابلہ کرنا ہو گا،ڈاکٹر ظفر مرزا

39

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کا دن تجدیدِ عہد کا دن ہے۔آج کے دن ہم سب کو یکجا ہو کر ایک قوم کی صورت میں اپنی ذمے داریوں کو محسوس کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاؤ کا مقابلہ کرنا ہو گا۔پریس کانفرنس کرتے
ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ کورونا وائرس اس وقت تک آپ کے گھر نہیں آئے گا جب تک آپ اسے خود لینے باہر نہیں جائیں گے آپ تمام لوگوں کو بار بار یہ کہا جا رہا ہے کہ گھر سے باہر نہ جائیں، لوگوں سے ملنا جلنا چھوڑ دیں اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں،صرف صفائی اور احتیاط سے اس بیماری کو روکا جا سکتا ہے ۔