اسداللہ بھٹو ، حسین محنتی‘ حافظ نعیم کی صحافی محمد جمیل کی ٹریفک حادثے میں انتقال پر تعزیت

117

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو،سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی ، سیکرٹری اطلاعات سندھ مجاہد چنااور سیکرٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری نے روزنامہ دنیا کے سب ایڈیٹر محمد جمیل شاہ
کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے اسی ٹریفک حادثے میں روزنامہ دنیا کے ایک اور صحافی سید فرحان حیدر کے زخمی ہونے پر بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے متاثرہ خاندان اور روزنامہ دنیا کی پوری ٹیم سے واقعے پر دلی دکھ وہمدردی کا اظہار کیا ہے۔