کمشنر کراچی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، لاک ڈاؤن انتظامات کا جائزہ

286

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے پیر کو کورونا ایمر جنسی سے نمٹنے کے لیے کراچی میں حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلہ پر عملدرآمد کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے لاک ڈاؤن کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے وسطی، شرقی اور جنوبی اضلاع کے مختلف علاقوں میں کھانے پینے کی دکانوں، مراکز اور مارکیٹوںکا دورہ کر
کے اشیا کی دستیابی کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران وہ ضلع وسطی میں حیدری مارکیٹ نارتھ ناظم آباد، امتیاز اسٹور بھی گئیجبکہ صدر اور کلفٹن کے علاقوں کا بھی دورہ کیا۔کمشنر نے کہا کہ پولیس اور رینجرز شہریوں کے مفاد میں خدمات انجا دے رہی ہے شہری ان کے ساتھ تعاون کریں اس میں ان ہی کا فائدہ ہے۔