وڈیو لنک کے ذریعے خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس ، کورونا کی صورتحال پر غور

188

 

راولپنڈی(اے پی پی) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں خصوصی کورکمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس کا ون پوائنٹ ایجنڈا کورونا وائرس تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کور کمانڈرز نے اپنے متعلقہ ہیڈ کوراٹرز سے بذریعہ وڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا ، پاک فوج کے تمام دستیاب دستے اور ملک بھر میں موجود طبی وسائل کو شارٹ نوٹس پر سول انتظامیہ کی کارروائیوں میں معاونت کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی
قوم کو شکست نہیں دے سکتا،پاک فوج قومی کاوشوں کا حصہ ہوتے ہوئے اپنے فرائض کی ادائیگی کے تحت خدمات سرانجام دے گی اور قوم کو تحفظ فراہم کرے گی۔