فواد چودھری کورونا ٹیسٹ کے مکمل آئیسولیشن میں چلے گئے

90

جہلم (آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے امریکا سے واپسی کے بعد مکمل آئیسولیشن اختیار کرلی ہے۔ ٹویٹر پر جاری وڈیو میں فواد چودھری نے کہا کہ وہ 3 روز قبل امریکا سے واپس آئے ہیں اور اپنے کورونا ٹیسٹ بھی کرائے ہیں، وطن واپسی پر نہ صرف خود کو محدود کرلیا ہے
بلکہ مکمل آئیسولیشن میں ہوں اور اپنے گھر والوں سے بھی نہیں ملا۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مجھے ڈیٹا ملا ہے کہ جہلم میں 900 سے 1100 افراد بیرون ملک سے آئے ہیں۔ بیرون ملک سے آنے والے احتیاط کریں، اپنے گھر والوں سے بھی فاصلہ رکھیں۔