صوابی ، بٹگرام میں فائرنگ کے واقعات‘ 5 افراد جاں بحق

520

صوابی+ بٹگرام (اے پی پی) صوابی اور بٹگرام میں فائرنگ کے واقعات کے باعث5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بٹگرام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 حقیقی بھائی جاں بحق ہو گئے۔ پولیسکے مطابق چینی موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نواحی علاقے سوچا تھاکوٹ کے رہائشی 2 بھائیوں بختیار عمر اور عبدرحمان عمر کو قتل کر دیا‘ دونوں بھائی مزودوی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔ دریں اثناصوابی پخہ پُلہ ڈاگئی میں مشترکہ بیٹھک کی ملکیت کے تنازغے پر چچا اور بھتیجے کے مابین جھگڑے کے دوران باپ بیٹیسمیت 3 افراد جاں بحق ہو گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پیر کو سبز علی کی 15 سالہ بیٹی کی ختم القر آن کے سلسلے میں تقریب ہورہی تھی جس پر دوسرے فریق کے مسافر اور اس کے بیٹے ظفر
حسین نے سبز علی کو بتایا کہ وہ مہمانوں کو بیٹھک میں نہ بٹھائے جس پر سبز علی نے بتایا کہ مذکورہ بیٹھک مشترکہ ہے بعد ازاں مسافر اور اس کے بیٹے ظفر نے آکر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں سبز علی اور اس کی بیس سالہ بیٹی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ بعد ازاں مقتولین کے ورثا نے طیش میں آکر مسافر کو موقع پراینٹوں سے پے در پے وار کرکے قتل کردیا جب کہ اس کا بیٹا ظفر موقع سے فرار ہوگیا۔