اسلام آباد:الخدمت کے تحت ہائی جین کٹس اور کورونا سے بچائو کا لٹریچر تقسیم

181

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) الخدمت فائونڈیشن کے تحت اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ہائی جین کٹس اور کورونا سے بچائو پر مشتمل معلوماتی لٹریچر تقسیم کیا گیا جس میں مقامی رضاکاروں کے علاوہ معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں اسلم صاحب نے بھی خصوصی شرکت کی۔ حامداطہر ملک ، صدر الخدمت فائونڈیشن اسلام آباد نے بتایا کہ اسلام آباد کو 6 زونز میں تقسیم کرکے ان علاقوں میں مقیم الخدمت کے مقامی رضاکاروں کے ذریعے ہزاروں کی تعداد میں معلوماتی لٹریچر اور میڈیکیٹڈ صابن کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں کا مزید کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں نہ صرف لوگوں کو آگاہی فراہم کریں گے بلکہ ڈیلی ویجز افراد
کے گھروں پر راشن بھی پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں 28 اسپتالوں کو حکومت کے ڈسپوزل پر دے دیا ہے کہ انہیں کورونا کے مریضوں کے دیکھ بھال اور کرائنٹائن کے حوالے سے استعمال میں لاسکتے ہیں اور اس ضمن میں سندھ میں حکومت کے ساتھ مل کر کورونا کے مریضوں کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر میاں اسلم (سابق ایم این اے) کا کہنا تھا کہ الخدمت فائونڈیشن آگاہی اور امداد باہمی کے کام جاری رکھے گی۔