ایکسپوسینٹرکورونااسپتال کے لیے 11.2ملین روپے جاری

155

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے ایکسپوسینٹرمیں قائم کیے جانے والے فیلڈ اسپتال کے لیے 11.2 ملین روپے فوج کی مختلف اتھارٹیزجوفیلڈ اسپتال کا کنٹرول سنبھال چکی ہیں کے لیے جاری کر دیے ہیں ۔علاوہ ازیں وزیراعظم کولکھے گئے خط میں وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ہنگامی
اقدامات اورصوبے میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پرقابو پانے تک سندھ کے ماہانہ قرضے کی کٹوتی نہ کی جائے۔ادھر کراچی کے ایک تاجر نے سندھ حکومت کے کورونا وائرس فنڈ میں 7.9 ملین روپے کا عطیہ دیا۔وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق تاجر نے 7.9 ملین روپے سندھ بینک میں جمع کروائے جب کہ اس نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی درخواست کی ہے۔