خوش و خرم ممالک کی عالمی فہرست میں پاکستان کا 66 واں نمبر

183

نیویارک (آن لائن) اقوام متحدہ کی جانب سے رواں سال 2020ء کے خوش و خرم ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 66 واں نمبر ہے۔ ورلڈ ہیپینیس رپورٹ 2020 میں پہلے نمبر پر آنے والا خوش و خرم ملک فن لینڈ ہے۔ رپورٹ کے مطابق خوش ترین ممالک میں پہلے10 نمبروں پر فن لینڈ کے بعد ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، آئس لینڈ، ناروے، نیدرلینڈز، سوئیڈن، نیوزی لینڈ، لکسمبرگ اور آسٹریا ہیں۔ پاکستان کا پڑوسی ملک بھارت156 ممالک کی فہرست میں 144 نمبر پر ہے۔ دوسری جانب سب سے ناخوش ملک افغانستان ہے جس کا نام 156 ممالک میں سے سب سے آخر میں آیا ہے۔