حکومت بجلی ،گیس بلز و دیگر ٹیکسز منجمد کرے‘ ٹیکسٹائلز پراسیسنگ ملز

106

اسلام آباد (آن لائن) آل پاکستان ٹیکسٹائلز پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن (سینٹرل) کے چیئرمین محمد پرویز لالہ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ صنعتوں کے مسائل کے پیش نظر بجلی اور گیس کے بلوں ، سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، سوشل سیکورٹی سمیت دوسرے مرکزی و صوبائی واجبات اور ٹیکسز کو کم از کم 3 ماہ کے لیے منجمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملکی صنعت اور معیشت کو بچانیکے لییحکومت کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں‘ ایسوسی ایشن کے رکن اداروں نے اپنی فیکٹریوں میں اپنے وسائل
سے ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا ہے تاکہ ورکرز کو وائرس سے بچایا جاسکے اور ان کی صحت اور آمدنی کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ملکی صنعت اور معیشت کو درپیش مسائل کے تناظر میں حکومت خصوصی پیکج کا اعلان کرے تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ اپنا کام جاری رکھ سکیں۔